1 |
ح م |
/content/ayah/audio/hudhaify/044001.mp3
|
حم |
2 |
قسم ہے اِس کتاب مبین کی |
/content/ayah/audio/hudhaify/044002.mp3
|
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ |
3 |
کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044003.mp3
|
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ |
4 |
یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044004.mp3
|
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ |
5 |
ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044005.mp3
|
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ |
6 |
تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044006.mp3
|
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ |
7 |
آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/044007.mp3
|
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ |
8 |
کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044008.mp3
|
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ |
9 |
(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044009.mp3
|
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ |
10 |
اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044010.mp3
|
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ |
11 |
اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044011.mp3
|
يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ |
12 |
(اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں" |
/content/ayah/audio/hudhaify/044012.mp3
|
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ |
13 |
اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044013.mp3
|
أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ |
14 |
پھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ "یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے" |
/content/ayah/audio/hudhaify/044014.mp3
|
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ |
15 |
ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044015.mp3
|
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ |
16 |
جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044016.mp3
|
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَ |
17 |
ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044017.mp3
|
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ |
18 |
اور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044018.mp3
|
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
19 |
اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044019.mp3
|
وَأَنْ لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ |
20 |
اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/044020.mp3
|
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ |
21 |
اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو" |
/content/ayah/audio/hudhaify/044021.mp3
|
وَإِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ |
22 |
آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044022.mp3
|
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلَاء قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ |
23 |
(جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044023.mp3
|
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ |
24 |
سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044024.mp3
|
وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ |
25 |
" کتنے ہی باغ اور چشمے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044025.mp3
|
كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
26 |
اور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044026.mp3
|
وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ |
27 |
کتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044027.mp3
|
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ |
28 |
یہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044028.mp3
|
كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ |
29 |
پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی |
/content/ayah/audio/hudhaify/044029.mp3
|
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاء وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَ |
30 |
اِس طرح بنی اسرائیل کو ہم نے سخت ذلت کے عذاب |
/content/ayah/audio/hudhaify/044030.mp3
|
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ |
31 |
فرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044031.mp3
|
مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ |
32 |
اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی |
/content/ayah/audio/hudhaify/044032.mp3
|
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ |
33 |
اور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی |
/content/ayah/audio/hudhaify/044033.mp3
|
وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاء مُّبِينٌ |
34 |
یہ لوگ کہتے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044034.mp3
|
إِنَّ هَؤُلَاء لَيَقُولُونَ |
35 |
"ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں اُس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044035.mp3
|
إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ |
36 |
اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو" |
/content/ayah/audio/hudhaify/044036.mp3
|
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ |
37 |
یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044037.mp3
|
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ |
38 |
یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044038.mp3
|
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ |
39 |
اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044039.mp3
|
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ |
40 |
اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044040.mp3
|
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ |
41 |
وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی |
/content/ayah/audio/hudhaify/044041.mp3
|
يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ |
42 |
سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044042.mp3
|
إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
43 |
زقوم کا درخت |
/content/ayah/audio/hudhaify/044043.mp3
|
إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ |
44 |
گناہ گار کا کھاجا ہوگا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044044.mp3
|
طَعَامُ الْأَثِيمِ |
45 |
تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/044045.mp3
|
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ |
46 |
جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044046.mp3
|
كَغَلْيِ الْحَمِيمِ |
47 |
" پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044047.mp3
|
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاء الْجَحِيمِ |
48 |
اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب |
/content/ayah/audio/hudhaify/044048.mp3
|
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ |
49 |
چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو |
/content/ayah/audio/hudhaify/044049.mp3
|
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ |
50 |
یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے" |
/content/ayah/audio/hudhaify/044050.mp3
|
إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ |
51 |
خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044051.mp3
|
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ |
52 |
باغوں اور چشموں میں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044052.mp3
|
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
53 |
حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044053.mp3
|
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ |
54 |
یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044054.mp3
|
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ |
55 |
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044055.mp3
|
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ |
56 |
وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے، |
/content/ayah/audio/hudhaify/044056.mp3
|
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ |
57 |
ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/044057.mp3
|
فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ |
58 |
اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044058.mp3
|
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ |
59 |
اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/044059.mp3
|
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ |