At-Tariq

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Abul A'ala Maududi

Play All
# Translation Ayah
1 قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی وَالسَّمَاء وَالطَّارِقِ
2 اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ
3 چمکتا ہوا تارا النَّجْمُ الثَّاقِبُ
4 کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
5 پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ
6 ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے خُلِقَ مِن مَّاء دَافِقٍ
7 جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
8 یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
9 جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
10 اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
11 قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی وَالسَّمَاء ذَاتِ الرَّجْعِ
12 اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
13 یہ ایک جچی تلی بات ہے إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
14 ہنسی مذاق نہیں ہے وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
15 یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
16 اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں وَأَكِيدُ كَيْدًا
17 پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
;