Al-Zalzalah

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Abul A'ala Maududi

Play All
# Translation Ayah
1 جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
2 اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
3 اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا
4 اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
5 کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا
6 اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ
7 پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
8 اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ
;