Al-Inshiqaq

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Fateh Muhammad Jalandhry

Play All
# Translation Ayah
1 جب آسمان پھٹ جائے گا إِذَا السَّمَاء انشَقَّتْ
2 اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
3 اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
4 جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
5 اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
6 اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
7 تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ
8 اس سے حساب آسان لیا جائے گا فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
9 اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا وَيَنقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا
10 اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاء ظَهْرِهِ
11 وہ موت کو پکارے گا فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
12 اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا وَيَصْلَى سَعِيرًا
13 یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا
14 اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
15 ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
16 ہمیں شام کی سرخی کی قسم فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
17 اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
18 اور چاند کی جب کامل ہو جائے وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
19 کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
20 تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
21 اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ
22 بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں بَلِ الَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ
23 اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
24 تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
25 ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے إِلَّا الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
;